ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات: ممبران پارلیمنٹ کی جائیداد بڑھی، شتروگھن سنہا اور سپریا سلے سرفہرست

لوک سبھا انتخابات: ممبران پارلیمنٹ کی جائیداد بڑھی، شتروگھن سنہا اور سپریا سلے سرفہرست

Tue, 19 Mar 2019 23:52:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سال 2014 میں دوبارہ منتخب ہوئے 153 ممبران پارلیمنٹ کی اوسط جائیداد میں 142 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔اس فہرست میں شتروگھن سنہا، پنائی مشرا اور سپریا سلے سب سے اوپر ہیں۔الیکشن واچ اور ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کے مطابق، پانچ سالوں میں (2009 سے 2014) 153 ممبران پارلیمنٹ کی اوسط جائیداد اضافہ 7.81 کروڑ روپے رہا۔بی جے پی کے ایم پی شتروگھن سنہا کی جائیدادمیں سب سے تیز رفتار ی سے اضافہ ہوا۔2009 میں شتروگھن سنہا کی جائیداد تقریبا 15 کروڑ روپے تھی، جو 2014 میں بڑھ کر 131 کروڑ روپے ہو گئی۔بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے پنائی مشرا کی جائیداد 107 کروڑ روپے بڑھ کر 137 کروڑ روپے ہو گئی۔تیسرا مقام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی سپریا سلے کا ہے،ان کی جائیداد 51 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2014 میں 113 کروڑ روپے ہو گئی۔سروے سے پتہ چلا ہے کہ ان دوبارہ منتخب ہوئے ممبران پارلیمنٹ کی سال 2009 میں اوسط جائیداد 5.50 کروڑ روپے تھی جو دوگنا سے زیادہ بڑھ کر اوسطا 13.32 کروڑ روپے ہو گئی۔اس معاملے میں ٹاپ 10 ممبران پارلیمنٹ میں اکالی دل کی ہرسمرت کور بادل چھٹے نمبر پر اور ورون گاندھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جائیداد 2009 کے دو کروڑ روپے سے بڑھ کر 2014 میں سات کروڑ روپے ہو گئی تھی۔


Share: